
پنجاب حکومت کا صوبہ بھر میں شاپس کیلئے یکساں ڈیزائن مقرر کرنے کیلئے بائی لاز اقدامات کا فیصلہ
ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے پراجیکٹ ڈریم ٹو کے تحت 4 شہروں کی تعمیر وترقی ہوگی، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 189 شہروں کی تعمیروترقی کی منظوری
ثنااللہ ناگرہ
بدھ 25 جون 2025
19:44

(جاری ہے)
ورلڈ بینک کے پراجیکٹ پی آئی سی پی کے تحت 16 شہروں میں ترقیاتی پروگرام پائے تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 144 شہروں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا گیا۔
پنجاب کے 144 شہروں میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تعمیر و ترقی کے پراجیکٹس مکمل کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام متعلقہ محکموں کو مکمل اشتراک کار کے ساتھ پراجیکٹ کے تکمیل کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں شاپس کے لئے یکساں ڈیزائن مقرر کرنے کے لئے بائی لاز لانے کے لئے اقدامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی تکمیل کے بعد ہر شہر کو جمالیاتی طور پر بہترین نظر آنا چاہیے۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بجٹ، ترقیاتی پراجیکٹس اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بجٹ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کو مبارکباد دی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے عوامی فلاحی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈ گورننس کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ بجٹ 2025-26 میں تعلیم، صحت اور ڈویلپمنٹ کے لئے سب سے زیادہ فنڈزمختص کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) عوام کی جماعت ہے، صوبے بھر میں یکساں ترقیاتی کام کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ طلبہ کولیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ دیکر احسان نہیں حق ادا کررہے ہیں۔ میری پوری توجہ عوام کی فلاح و بہبود پر ہے۔ ایک سال میں عوام کی بھرپور خدمت کی بہترین کاوش کی ہے،اس سال بھی کوشش جاری رہے گی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوامی فلاحی بجٹ دیکر پنجاب کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اور عوامی فلاحی اقدامات کے لئے قائد محمد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی روایت کو عمدگی سے آگے بڑھایا ہے۔مزید اہم خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری کا گلوبل صمود فلوٹیلا سے حراست میں لئے گئے تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ
-
ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے جائزے کے لیے مزید وقت درکار، اعلیٰ حماس عہدیدار
-
کیا بچوں کو اغوا کرنے کے پیچھے منظم گروہ کام کرتے ہیں؟
-
امریکہ: ایپل نے امیگریشن سے متعلق ایپس کیوں ہٹا دیں؟
-
متنازعہ سر کریک پر بھارت کی پاکستان کو دھمکی
-
امن معاہدے کیلئے امریکی صدر نے جو 20 نکات دیے وہ ہمارے نہیں، ان میں ترامیم کی گئیں: نائب وزیراعظم
-
چندے اور امداد کھانے والے دوسروں کو بھی یہی درس دیں گے، وزیر اطلاعات پنجاب
-
پاکستان کا مستقبل ٹیکنیکل ،سکلز بیسڈ پروگرامز سے وابستہ ہے ،رانا مشہود احمد خاں
-
یوسف رضا گیلانی کی پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین سے ملاقات،صوبہ کی سیاسی صورتحال پرگفتگو
-
اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل، توڑپھوڑ، صحافیوں پر تشدد
-
جرمنی: ڈرون کے سبب میونخ ایئرپورٹ کو بند کرنا پڑا
-
سو فیصد میرٹ پر تعیناتیاں ہورہی ہیں، کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.