چوہدری انوارالحق کا جاوید اقبال بڈھانوی کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس

بدھ 25 جون 2025 18:49

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے وزیر بحالیات آزادکشمیر جاوید اقبال بڈھانوی کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی ہے اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے ساتھ موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور وزرائے کرام میاں عبد الوحید، نثار انصر ابدالی، چوہدری اظہر صادق اور سردارفہیم اختر ربانی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی سے اظہار تعزیت کیا اور گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔