ایچی سن کالج کے طلبا وفد کی قومی اسمبلی آمد،اسمبلی کی کارروائی دیکھی

بدھ 25 جون 2025 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) ایچی سن کالج کے طالب علموں کے وفد نے قومی اسمبلی کی کارروائی دیکھی۔ مہمانوں کی گیلری میں آمد پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان کا خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان، سپیکر سردار ایاز صادق، علی قاسم گیلانی، علی قادر گیلانی، رضا گیلانی، اورنگزیب کھچی، عمیر نیازی، صاحبزادہ امیر سلطان سمیت کئی ارکان اسمبلی ایچی سن سے فارغ التحصیل ہیں۔