اب ایران ایٹمی ہتھیار بنانے سے بہت دور ہے، امریکی وزیرخارجہ

ایران کے جوہری پروگرام کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق مزید تفصیلات لے رہے ہیں،گفت گو

بدھ 25 جون 2025 22:11

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی حملے کے بعد اب ایران ایٹمی ہتھیار بنانے سے بہت دور ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکی صدر کے اقدام سے ایران کے جوہری پروگرام کو کافی حد تک نہیں بلکہ زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو پہنچنے والے نقصان سے متعلق مزید تفصیلات لے رہے ہیں۔