وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے وزیر بحالیات آزادکشمیر جاوید اقبال بڈھانوی کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

بدھ 25 جون 2025 22:14

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے وزیر بحالیات آزادکشمیر جاوید اقبال بڈھانوی کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی ہے، اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے ساتھ موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور وزرائے کرام میاں عبد الوحید، نثار انصر ابدالی، چوہدری اظہر صادق اور سردار فہیم اختر ربانی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی سے اظہار تعزیت کیا اور گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے ۔