ماشکیل،کھلی کچہریوں کا مقصد عوام ،حکومت کے درمیان فاصلے ختم کر کے شفاف انصاف فراہم کرنا ہے ،ڈپٹی کمشنر عبدالمجید

بدھ 25 جون 2025 22:15

ماشکیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء) ماشکیل ضلعی انتظامیہ واشک ایف سی ماشکیل رائفلز کی جانب سے عوامی شکایات کے فوری ازالے اور شہریوں کو براہ راست رسائی فراہم کرنے کے لیے ایک جامع کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر، عبدالمجید سرپررہ 90 ونگ ماشکیل کرنل ماجد اعجاز اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل احمد زیب کاکڑ ایجوکیشن کے ڈپٹی ڈی او عبدالرازق ساسولی ہیلتھ کے ڈاکٹر سرفراز احمد ماشکیل پولیس کے حمزہ بلوچ واپڈا کے سرفراز احمد پی پی ایچ آئی کے ندیم نور ملنگزئی ودیگر افسران و سیاسی قبائلی عمائدین ودیگر نے شرکت کی۔

کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل بلا جھجک پیش کیے، جن میں صحت، تعلیم، سڑکوں کی خستہ حالی، منشیات فروشی گزرگیٹ پر تین دن کی چھٹیوں کا خاتمہ زیرو پوائنٹ راہداری کی بندش اور موبائل نیٹورک بجلی کی لوڈشیڈنگ جیسے اہم مسائل شامل تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عبدالمجید سرپررہ کرنل ماجد اعجاز نے تمام شکایات کو بغور سنا اور متعدد شکایات کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

منشیات فروشوں کے خلاف پولیس لیویز ایف سی مل کر سخت کارروائی شروع کریگی جب تک مکمل طور ماشکیل میں منشیات فروشوں کا صفایا ہو۔بجلی لوڈشیڈنگ کے مطلق ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ہر ٹرانسفارمر کی تمام کنکشن ذمہ داری کے ساتھ بل جمع کریگی ودیگر مسائل کی جلد حل کی یقین دہانی کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالمجید سرپراہ کرنل ماجد اعجاز بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ عوام کے خادم کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔

کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور حکومت کے درمیان فاصلے کو ختم کر کے فوری اور شفاف انصاف فراہم کرنا ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر ریلیف مل سکے کھلی کچہری میں علاقے سیاسی و قبائلی عمائدین ڈسٹرکٹ ممبر محمد ہاشم ریکی چیرمین کلگ نواب خان ریکی میر زائد ریکی بازار صدر کونسلر کبیر احمد ریکی مفتی مولانا عبدالبصیر ریکی میر جیند خان ریکی حاجی میر عبدالقدوس ریکی میر ظریف بلوچ مولوی سمیع الحق ریکی مولوی عبدالرؤف ریکی حاجی نزیر احمد حسنی ثنائ اللہ مموجہ وائس چیئرمین میر عکاشہ ملازئی حاجی قادر بخش دھیانی حاجی عبدالحمید ڈوگر ایس ایس ٹی سمیع اللہ ریگی ماسٹر نواز وسیم ریکی عبدالغنی عبدالقادر ریکی ضیائ ریکی شعیب ریکی نصیر کبدانی ودیگر نے شرکت کی مقامی عمائدین نے ضلعی انتظامیہ ایف سی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام کو نہ صرف سہولت مل رہی ہے بلکہ ان کا اعتماد بھی بحال ہو رہا ہے۔

عوامی مطالبے پر ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ کھلی کچہریوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا تاکہ عام شہریوں کے مسائل بروقت حل ہوسکتے۔