ڈیرہ غازی خان جم خانہ کلب میں شاندار مشاعرہ کا انعقاد

بدھ 25 جون 2025 22:35

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) ڈی جی خان جم خانہ کلب میں ایک پروقار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے نامور شعرائے کرام نے شرکت کی۔اس یادگار ادبی محفل کا اہتمام کمشنر ڈیرہ غازی خان و صدر جمخانہ کلب اشفاق احمد چوہدری کی زیر سرپرستی کیا گیا۔شہر بھر سے علم و ادب سے وابستہ شخصیات، دانشور، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے مشاعرے میں شرکت کی۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف شاعر ڈاکٹر طاہر شہیر نے ادا کیے۔ مشاعرے میں سید سلیمان گیلانی، زاہد فخری، ڈاکٹر طاہر شہیر، شیخ شیراز فاروق، ڈاکٹر امام الحق، احمد سعید، مہر شفقت اللہ مشتاق، عمیر نجمی، رحمان فارس، ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ، شیخ زبیر احمد، ڈاکٹر ایمان قیصرانی، ڈاکٹر عتیق انور، نیئر رانی شفق سمیت کئی معروف شعرائے کرام نے اپنا کلام پیش کیا اور خوب داد سمیٹی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادب کسی بھی معاشرے کی روح اور شاعری ہمارے قومی و ثقافتی ورثے کی شناخت ہے۔ ایسے مشاعرے نئی نسل کو اپنی تہذیب سے جوڑنے اور فکری بلندی کی طرف راغب کرنے کا ذریعہ ہیں۔مشاعرے کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے شعرائے کرام کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور منتظمین کو کامیاب مشاعرہ منعقد کرنے پر مبارک باد دی۔شرکاء نے اس ادبی تقریب کو تاریخی اور یادگار قرار دیا اور ایسے مزید پروگراموں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :