
کمشنر مظفرآباد کی زیر صدارت مون سون کے دوران ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے اجلاس
بدھ 25 جون 2025 22:40
(جاری ہے)
اجلاس میں آمدہ مون سون کے دوران ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے انتظامات اور دستیاب وسائل کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کے خصوصی احکامات کی روشنی میں آمدہ مون سون کے دوران الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ موثر رابطہ کاری قائم کرتے ہوئے جنگی بنیادوں پر کنٹرول روم قائم کیا جائے گا اور ریسکیو اداروں سمیت ضروری سروسز کے محکمہ جات کی چھٹی منسوخ کی گئی ہے۔
مون سون کے خطرات سے آگاہی کیلئے محکمہ اطلاعات کے ذریعے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ ڈی ڈی ایم اے الائیڈ محکمہ جات کے ساتھ مل کر مون سون کے خطرات سے نمٹنے کیلئے موثر پلان ترتیب دے۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے کہا کہ امسال 10 سے 15 فی صد زیادہ بارشیں متوقع ہیں اورندی نالوں میں پانی اور طغیانی اور کلاوڈ برسٹ کے زیادہ امکانات ہیں، ندی نالوں کے ارد گرد عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کیلئے نوٹس جاری کئے جائیں گے۔کمشنر مظفرآباد نے متعلقہ محکمہ جات کو متاثرہ آبادی کیلئے متبادل رہائشی انتظامات اور ندی نالوں کی صفائی، نیلم، جہلم دریا کے انٹری پوائنٹس پر پانی کے بہاو کی باقاعدگی کے ساتھ مانیٹرنگ، سول ڈیفنس اور ریسکیو اداروں سے ایمرجنسی صورتحال کے دوران موثر رابطہ کاری اور شاہرات کی بحالی کیلئے سرکاری مشینری کے استعمال کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز اور دشوار علاقوں میں ڈاکٹرز کی فراہمی کے علاوہ ادویات اور خوراک سٹاک کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.