چارسدہ، پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر10 رائفل اور 2 پستول برآمد کر کے ملزم گرفتار کرلیا

بدھ 25 جون 2025 22:49

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)سٹی پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر10رائفل اور 2پستول برآمد کر کے ملزم گرفتار کرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈان جاری ہے۔ اسی سلسلے میں سٹی پولیس نے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سٹی زرداد خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی بہرمند شاہ اور انچارج چوکی سردریاب اویس خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹرکار سے 10 عدد رائفلیں اور 2 عدد پستول برآمد کر لیں۔

کارروائی کے دوران ملزم کاشف اقبال ولد اقبال شاہ ساکن شکر ڈھنڈ سرڈھیری کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، اور اسلحہ کی سمگلنگ کے نیٹ ورک سے متعلق اہم معلومات حاصل ہونے کی توقع ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :