پاکستان اور یو اے ای نے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اکانومی سے متعلق معاہدے پر دستخط کردیئے

بدھ 25 جون 2025 23:01

پاکستان اور یو اے ای نے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اکانومی سے متعلق معاہدے ..
اسلام آباد / ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے ڈپلومیٹک ویزا استثنیٰ، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اکانومی سے متعلق معاہدے پر دستخط کردیئے۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی میں مشترکہ وزارتی کمیشن کے 12ویں اجلاس کی صدارت وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید نے کی۔اجلاس کے دوران تجارت، توانائی اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں بین الوزارتی رابطہ کاری کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔