ژ*پنجاب پبلک سروس کمیشن کا مختلف محکموں کی آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان

ئ*کامیاب امیدواروں کی مکمل فہرست پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے

بدھ 25 جون 2025 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پر تقرری کے لیے منعقدہ امتحانات و انٹرویوز کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ۔ سیکرٹری پی پی ایس سی جناب افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ۔محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں پلاننگ آفیسر کی آسامی پر مجید اقبال کامیاب قرار پائے ہیں۔

محکمہ بلدیات و کمیونٹی ڈیویلپمنٹ میں ڈسٹرکٹ و میونسپل آفیسر کی 14آسامیوں پر سے 13پر امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کامیاب امیدواروں میں علی حسن، محمد شہزاد، محمد وسف جلال، محمد جنید مقبول، اور احسن ملک شامل ہیں۔محکمہ لیبر و انسانی وسائل میں کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ کی 4 آسامیوں کے لیے امیدواروں کا انتخاب مکمل کر لیا گیا تاہم مخصوص کوٹہ کی ایک آسامی تاحال خالی ہے۔

(جاری ہے)

کامیاب امیدواروں میں فضا فاطمہ، آعتکہ نثار، عندلیب افضل، اور شہانہ مظہر شامل ہیں۔محکمہ آبپاشی، سرگودھا میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 72آسامیوں کے لیے 146امیدواروں کو انٹرویو کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔ ان میں سے کامیاب امیدواروں میں محمد سجاد، محمد وقاص صدیق، محمد زاہد، محمد بلال ارسلان، اور حبیب عالم کے نام شامل ہیں۔تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز جلد ہی پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی مطلع کیا جائے گا۔تمام امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اپنی اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔کامیاب امیدواروں کی مکمل فہرست پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :