Live Updates

انڈونیشیا کے صوبہ جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 4 افرادجاں بحق

جمعرات 26 جون 2025 12:25

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) انڈونیشیا کے صوبہ جاوا کی گاروت ریجنسی میں شدید بارش کے باعث گھر پر مٹی کے تودے گرنے سے4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ میٹیگیشن ایجنسی کے ترجمان ہادی رحمت ہردجاسمیتا نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ شام کو ذیلی ضلع سیسووکے گائوں گری مکتی میں اس وقت پیش آیا جب مٹی کا تودہ ایک مکان پر آگرا جس کے نتیجے 4 افرادجاں بحق ہو گئے جن کی نعشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں ۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :