بٹگرام، پولیس کی کارروائی میں مسافر وین پر فائرنگ کا مرکزی ملزم گرفتار

جمعرات 26 جون 2025 12:39

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) بٹگرام پولیس نے ایک کارروائی کے دوران مسافر وین پر فائرنگ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس بٹگرام پولیس کے مطابق ایک کارروائی کے دوران 13 مئی کو لنک روڈ پیرہاڑی نزد جگدیش سٹاپ پر مسافر وین پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم زر محمد ولد تعلق زر قوم جدون سکنہ ترند حال قلاع بٹگرام کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فائرنگ سے وین میں سوار 6 معصوم طلباء اور ڈرائیور زخمی ہو گیا تھا۔گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔