
اسلام آباد ہائی کورٹ ، 190ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ کی سزا معطلی درخواستوں پر نیب کی استدعا منظور، سماعت ملتوی
جمعرات 26 جون 2025 17:43

(جاری ہے)
سماعت شروع ہونے پر وکلا و رہنماؤں کی کثیر تعداد روسٹرم پر آگئی جس پر چیف جسٹس نے بیرسٹر سلمان صفدر سے کہاکہ آپ اپنے بندوں کو کہیں پیچھے ہٹ جائیں،عدالت کا ایک ڈیکورم ہوتا ہے، اگر وہ نہیں ہوگا تو میں کیس نہیں سنوں گاجس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ ہم عدالت کے ڈیکورم کا مکمل خیال رکھیں گے اور روسٹرم پر موجود غیر ضروری وکلا اور رہنما واپس نشستوں پر چلے گئے۔
دوران سماعت نیب سپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر تیاری کے لئے وقت مانگ لیا اور کہاکہ مجھے کل ہی سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیا گیا ہے، تیاری کے لئے وقت دیا جائے، طویل والیمز کا کیس ہے، تیاری کے لئے کم از کم چار ہفتے کا وقت دیا جائے۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں نیب نے 5 جون کو پراسکیوشن ٹیم تعینات کی ہے۔نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہا کہ وہ بھی بحث نہیں کریں گے،اس کیس میں خاتون کو بھی سزا ہے، خواتین کی عام طور پر عدالتوں سے سزا معطل ہو جاتی ہے، گزارش ہے ہمیں اپنا کیس شروع کرنے کا موقع دے دیں،سپیشل پراسیکیوٹرنیب نے کہاکہ مجھے بھی مناسب موقع ملنا چاہئے، میں اس کیس کا کبھی بھی حصہ نہیں رہا، مجھے موقع دے دیں تاکہ میں پڑھ کر ان کے کیس کی تیاری کر لوں۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ آج کافی دنوں بعد کیس لگا ہے، پیر کو کیس رکھ لیں اور مجھے سن لیں، کیس بنا لیتے ہیں۔ پراسکیوٹررافع مقصود نے کہاکہ اس کیس میں چودہ سال کی سزا ہے اس کو بھی عام کیس کی طرح ڈیل کریں۔عدالت نے نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد کی جانب سے تیاری کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، جس پر وکلا نے استدعا کی کہ آئندہ کی تاریخ دے دی جائے، اس پر قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر نے کہاکہ تاریخ آرڈر میں کردیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع
-
حکومت نے رات گئے پٹرول اور ڈیزل مہنگا کر دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز جب تک بیانات پر معافی نہیں مانگتیں، ہم کسی قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے
-
نیتن یاہو نسل کشی کے باوجود صاف بچ نکلا
-
دربدر روہنگیا مہاجرین بین الاقوامی برادری کے ضمیر کا امتحان
-
جنرل اسمبلی: انڈیا کی طرف سے نام بگاڑنے پر پاکستان کا احتجاج
-
یوکرین پر ایک بار پھر روس کی رات بھر شدید بمباری
-
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی تشدد اور آباد کاری میں اضافہ، رپورٹ
-
نوجوانوں کی تحریک کا مقصد منصفانہ اور خوشحال معاشرہ، نیپالی سفیر
-
جوہری ہتھیار ترک کرنا خودمختاری سے ہاتھ دھونے کے مترادف، شمالی کوریا
-
جنرل اسمبلی کا اجلاس تحفظ ماحول، امن اور اصلاحات پر اصرارکے ساتھ ختم
-
غزہ: ’ٹرمپ امن معاہدہ‘ کا یو این چیف کی طرف سے خیرمقدم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.