وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کا مسابقتی کمیشن آف پاکستان کا دورہ

جمعرات 26 جون 2025 18:28

وفاقی وزیر  ریاض حسین پیرزادہ کا مسابقتی کمیشن آف پاکستان کا دورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ سے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے سی سی پی ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران چیئرمین مسابقتی کمیشن نے وفاقی وزیر کو کمیشن کے حالیہ انفورسمنٹ اقدامات سے آگاہ کیا، خصوصاً ہائوسنگ سیکٹر میں دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ کے خلاف کارروائیوں اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں منصفانہ مسابقت کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

میاں ریاض حسین پیرزادہ نے سی سی پی کی موثر کارکردگی خصوصاً زیر التواء مقدمات کو نمٹانے، عائد کردہ جرمانوں کی وصولی کو یقینی بنانے اور اہم ادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کمیشن میں سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام، بین الادارتی روابط اور عملے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیتی پروگرام اور دیگر اصلاحات کو سراہا۔