Live Updates

بلوچستان حکومت نے قومیت، لسانیت، علاقائیت اور نارتھ سائوتھ کی تفریق سے بالا تر ہوکر صوبائی بجٹ بنایا،وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی

جمعرات 26 جون 2025 18:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے کہاہے کہ بلوچستان حکومت نے قومیت، لسانیت، علاقائیت اور نارتھ ساوتھ کی تفریق سے بالا تر ہوکر صوبائی بجٹ بنایا ہے ، وہ اضلاع جہاں بنیادی انفراسٹرکچر کا فقدان رہا ہے وہاں یکساں بنیادوں پر سکیمیں دی گئی ہیں،بجٹ میں سوشل سیکٹر پر زیادہ توجہ دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میر ظہورا حمد بلیدی نے کہاکہ وفاقی حکومت نے صوبے کے پسماندہ اضلاع کو باقی اضلاع کے برابر لانے کے لئے سائوتھ ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے خلاف منظم بیانیہ بنایاگیاہے جس کامقابلہ کرناہے ،ریاست اور حکومت دونوں کی جانب سے ریاستی بیانیہ کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :