
ایمرٹس ایئرلائن کی پروازیں معمولی تعطل کے بعد مکمل طور پر بحال
جمعرات 26 جون 2025 19:24

(جاری ہے)
ایئرلائن نے متبادل راستوں کے ذریعے تنازع والے علاقوں سے بچتے ہوئے معمول کے مطابق فضائی خدمات فراہم کیں، تاکہ مسافروں کے سفری منصوبے متاثر نہ ہوں اور انہیں ہر حال میں محفوظ، پُراعتماد اور بروقت سفر کی سہولت میسر رہے۔
ایمرٹس نے فوری اقدام کرتے ہوئے صرف اُن علاقوں کی پروازیں معطل کیں جو براہ راست تنازع سے متاثر ہوئے، جبکہ باقی تمام مقامات پر اپنی فضائی خدمات جاری رکھیں۔ عمان اور بیروت کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل کی گئیں، لیکن جلد ہی بحال کر دی گئیں، جس سے ایمرٹس کی یہ صلاحیت ظاہر ہوتی ہے کہ وہ حفاظتی اصولوں کو مقدم رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی پروازوں کو فوری اور مؤثر انداز میں حالات کے مطابق ڈھال سکتا ہے۔ایمرٹس کے لیے اپنے مسافروں اور عملے کی حفاظت ہمیشہ سب سے مقدم ہے۔ ایئرلائن اس وقت تک اپنی کوئی پرواز روانہ نہیں کرتی جب تک وہ مکمل طور پر محفوظ نہ ہو۔ ایمریٹس کی جانب سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جاتی ہے، ایوی ایشن حکام کے ساتھ رابطہ رہتا ہے اور تمام پروازوں کے لیے ممکنہ خطرات کا باریک بینی سے جائزہ لیکر تنازع والے علاقوں سے الگ محفوظ راستوں کی طرف پروازوں کا رخ موڑا جاتا ہے جبکہ اس تمام عمل میں عالمی ضوابط پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ایئرلائن نے اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مسافروں کو باقاعدہ آپریشنل اپڈیٹس فراہم کیں، جبکہ ریزرویشن ٹیموں نے متاثرہ مسافروں کیلئے متبادل انتظامات میں مدد دی۔ گرمیوں کی تعطیلات کے مصروف سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی ایمرٹس نے مسلسل تمام حالات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے، اور وہ متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔ ایئرلائن کی اولین ترجیح ہمیشہ یہی رہے گی کہ اسکی پروازیں محفوظ اور بلا رکاوٹ جاری رہیں، اور بوقت ضرورت فوری اور مناسب اقدامات کئے جائیں تاکہ مسافر پُراعتماد طریقے سے اپنا سفر جاری رکھ سکیں۔ایمرٹس نے ہمیشہ چیلنجز کا بھرپور انداز سے سامنا کیا ہے اور غیرمعمولی خدمات فراہم کرکے محفوظ، بہترین اور پُرآسائش سفر کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی قیادت نے بنیادی خدمات میں تعاون کی فراہمی کے سلسلے میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے مضبوط نظام قائم کیے ہیں، جو ایمرٹس کو محفوظ اور بلاتعطل آپریشنز کیلئے بااختیار رکھتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
خوفناک تباہی کا نشانہ بننے والے خیبرپختونخواہ میں مزید طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی
-
پاکستان اور ڈنمارک میں صاف توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج کا سلسلہ جاری ہے، علیمہ خان کے بیٹے کا اغوا قابلِ مذمت ہے
-
میرپور خاص میں آسمانی بجلی گرنے کے خوفناک واقعات
-
تم عمران خان کو نہیں جھکا سکے تو اب اس کی بہنوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہے ہو؟
-
علیمہ خان کے بیٹے پر 2 کم سن بچوں کے سامنے زبردستی کمرے میں گھس کر تشدد کیا گیا
-
علیمہ خان نے بیٹے کے اغوا کی تصدیق کر دی
-
یوٹیوبر عمر عادل کو گرفتار کرلیا گیا
-
پی ٹی آئی کیلئے ایک ہی دن میں عدالت سے دوسری اچھی خبر
-
اس وقت کسی پارٹی کے پاس بیانیہ نہیں، 2026 میں بیانیہ بنانے کی کوشش کریں گی
-
روس کا یوکرین پر بڑا ڈرون اور میزائل حملہ
-
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 2 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.