Live Updates

ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج کا سلسلہ جاری ہے، علیمہ خان کے بیٹے کا اغوا قابلِ مذمت ہے

مطالبہ کرتا ہوں کہ اس واقعے کے پسِ پردہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی غیرقانونی حرکت کی جرات نہ ہو۔ رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 اگست 2025 23:08

ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج کا سلسلہ جاری ہے، علیمہ خان کے بیٹے کا ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 21 اگست 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے علیمہ خان کے بیٹے کے مبینہ اغواء پر کہا کہ ملک میں بدقسمتی سے اندھیر نگری چوپٹ راج کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں محترمہ علیمہ خان کی رہائش گاہ پر سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کا حملہ اور ان کے بیٹے شاہ ریز کا اغوا نہ صرف افسوسناک بلکہ انتہائی قابلِ مذمت عمل ہے۔

اسد قیصر نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت محفوظ نہیں رہی اور ریاستی اداروں کی ذمہ داریاں سوالیہ نشان بن گئی ہیں۔ میں اس ظلم اور غیر قانونی اقدام کی سخت مذمت کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ اس واقعے کے پسِ پردہ عناصر کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی غیرقانونی حرکت کی جرات نہ ہو۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ شاہریز خان کو ان کے بیڈ روم سے اغوا کیا گیا اور ملازمین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پی ٹی آئی ایکس پر جاری بیان میں حکومت پر الزام لگایا گیا کہ لاہور میں عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے گھر پر سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد کا انکے بیٹے شاہریز خان کا اغوا کیا گیا۔

یہ جبر کی انتہا ہے کہ گھر کے دروازے توڑ کر ان کے بیٹے شاہریز خان کو انکو بیڈ روم سے اغوا کر لیا گیا۔ اس سے بڑھ کر حکومتی دہشتگردی کی اور کوئی مثال نہیں ہو سکتی۔ ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ سب کچھ مریم نواز اور ان کی فسطائی حکومت کے حکم پر ہو رہا ہے۔ یہ پاگل پن کی انتہا، انتقامی سیاست کا بدترین مظاہرہ اور سیاسی بدبودار لاشوں کے ٹولے کی گھٹیا ترین بزدلی ہے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس کی ضمانت کیوں نہیں دی انہوں نے جو گواہ پیش کیے اس حوالے عجیب و غریب باتیں ہوئیں، کہا گیا کہ گواہ ٹیبل کے نیچے چھپا ہوا تھا،جنہوں نے جھوٹی گواہیاں دیں انہیں سزا ملنی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ اب بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کا صرف القادر ٹرسٹ کا مقدمہ باقی ہے، سارے اراکین پارلیمنٹ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے پاس آئے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس حوالے سے کوئی تاریخ نہیں دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات