Live Updates

اس وقت کسی پارٹی کے پاس بیانیہ نہیں، 2026 میں بیانیہ بنانے کی کوشش کریں گی

2026 پاکستان کی ترقی کا سال نظر آرہا ہے، اقتدار کے ایوانوں میں کچھ لوگ جہیز میں ملتے ہیں، گیدڑ اور ڈیلر کبھی لیڈر نہیں ہوسکتے، سینیٹر فیصل واوڈا کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 اگست 2025 21:24

اس وقت کسی پارٹی کے پاس بیانیہ نہیں، 2026 میں بیانیہ بنانے کی کوشش کریں ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 21 اگست 2025ء ) سیاسی رہنماء سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اس وقت کسی پارٹی کے پاس بیانیہ نہیں، 2026 میں بیانیہ بنانے کی کوشش کریں گی، 2026 پاکستان کی ترقی کا سال نظر آرہا ہے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمود اچکزئی کو مذاکرات کیلئے نامزد کرنے کا مطلب عمران خان کو اپنے پارٹی رہنماؤں پر اعتماد نہیں ، اچکزئی 25 سالوں سے نوازشریف کے ساتھ کھڑے تھے اب عمران خان کی طرف کھڑے ہوگئے، سیاستدانوں کا ماضی نہ بھولا کریں، انسان کی عادت بدلی جاسکتی لیکن فطرت نہیں۔

اشتہارات اور اشتہاری میں بہت کم فرق ہوتا ہے،گیدڑ اور ڈیلر کبھی لیڈر نہیں ہوسکتے، اقتدار کے ایوانوں میں کچھ لوگ جہیز میں ملتے ہیں، وہ ہر اقتدار میں ہوتے ہیں، ایسے لوگ پی ٹی آئی ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو بھی جہیز میں ملے۔

(جاری ہے)

وہ آپ کو ایسی بند گلی میں لے جاتے ہیں کہ ہوش نہیں رہتا۔ اس وقت کسی پارٹی کے پاس کوئی بیانیہ نہیں سب بیانیہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں، 2026 میں تمام جماعتیں بیانیہ بنانے کی کوشش کریں گی، 2026 پاکستان کی ترقی کا سال نظر آرہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا کہ اللہ کے پاس دیر ہے، اندھیر نہیں، سپریم کورٹ نے 8 کیسز میں بانی کو ضمانت دے کر واضح کر دیا کہ یہ تمام کیسز ناجائز ہیں۔اپنے بیان میں رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ تمام کیسز بوگس اور سیاسی بنیادوں پر قائم ہیں، میں چیف جسٹس صاحب اور سپریم کورٹ کو سراہتا ہوں کہ انہوں نے انصاف پر مبنی فیصلہ دیا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہم اپنے چیف جسٹس سے امید رکھتے ہیں کہ وہ تمام ماتحت عدالتوں کو بغیر کسی دباؤ کے فیصلے کرنے کی ہدایت دیں گے، بانی پی ٹی آئی اور لیڈرشپ کے خلاف تمام مقدمات بدنیتی پر مبنی اور سیاسی بنیادوں پر ہیں۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ہمارے جن اراکین کو سزا دے کر نااہل کیا گیا، ان سب کے کیسز ہائی کورٹ میں براہِ راست کارروائی کے ذریعے سنے جائیں، چیف جسٹس صاحب سے مطالبہ ہے کہ تمام کارروائیاں لائیو ہوں اور میرٹ کے مطابق فیصلے کئے جائیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ عوام عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے، عدالتیں انصاف دیں گی تو لوگوں کا اعتماد بڑھے گا، ہم عدلیہ کے ساتھ ہیں، ہم اپنی عدلیہ کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آزاد عدالتیں دیکھنا چاہتے ہیں جہاں ہر شہری کو یقین ہو کہ اسے انصاف ملے گا، ہم امید رکھتے ہیں کہ ججز انصاف کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ججز کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات