حلیم عادل شیخ اور دیگر کے خلاف 9مئی کے مقدمات کی سماعت 8جولائی تک ملتوی

جمعرات 26 جون 2025 19:25

حلیم عادل شیخ اور دیگر کے خلاف 9مئی کے مقدمات کی سماعت 8جولائی تک ملتوی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)انسداد دہشتگردی کی عدالت کے روبرو سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، فہیم خان، عالمگیر خان اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکلا شجاعت علی خان، نذیر اللہ اور پراسیکیوٹر بھی پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔ اسیغاثہ کے مطابق ملزمان پر سرکاری اور نجی املاک کو جلانے اور توڑ پھوڑ کرنے کالزام ہے۔ ملزمان ریاستی اداروں کیخلاف لوگوں کو اکسایا اور نعرے بازی کی۔ ملزمان کیخلاف فیروز آباد اور ٹیپو سلطان پولیس نے مقدمات درج کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :