سرکاری ملازمین بالخصوص اساتذہ کی مسلسل غیر حاضری پرتنخواہ یا مراعات قومی خزانے سے ادا نہیں کی جائیں گی، سرفراز بگٹی

جمعرات 26 جون 2025 21:06

سرکاری ملازمین بالخصوص اساتذہ کی مسلسل غیر حاضری پرتنخواہ یا مراعات ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی غیر حاضری اور فرائض کی انجام دہی میں غفلت پر سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ سرکاری ملازمین بالخصوص اساتذہ کی جانب سے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری یا کام میں لاپرواہی کی صورت میں کسی بھی قسم کی تنخواہ یا مراعات قومی خزانے سے ادا نہیں کی جائیں گی۔

وزیراعلی بلوچستان نے محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ایسے تمام اساتذہ اور د گر اداروں کے ملازمین کی تفصیلات فوری طور پر طلب کی جائیں جو اپنے فرائض سے غفلت برت رہے ہیں یا بغیر کسی اطلاع کے مسلسل غیر حاضر ہیں۔ ان ملازمین کو ضابطے کے مطابق ایک ہفتے کے اندر شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں، اور اگر وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکیں تو انہیں فارغ کر کے ان کی جگہ خالی آسامیوں پر نئے اہل ا میدواروں کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے انہوں نے سابقہ ادوار کے حکومتی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم ، محکمہ صحت اور دیگر لازمی سروسز کے اداروں میں کسی بھی ملازم تنظیم اور ایسوسی ایشن کو تالہ بندی اور ہڑتال کرنے کی اجازت ہرگز نہیں ماضی میں ہم ترقی کی جس دوڑ میں پیچھے رہے ہیں اس میں ان جیسی تنظیموں کی بلا جواز ہڑتالیں اور اداروں و دفاتر کی کی تالہ بندی نے حکومتوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے کہا کہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، تاہم اگر سرکاری ملازمین اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سر انجام نہیں کریں گے تو ان کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ وزیراعلی نے افسران کو تاکید کی کہ وہ فیلڈ وزٹ کر کے حاضری کو یقینی بنائیں اور کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ کریں۔

متعلقہ عنوان :