اوستہ محمد ، نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

جمعرات 26 جون 2025 20:21

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء) اوستہ محمد کے علاقے محمد علی آباد میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک شخص قتل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد علی آباد روڈ پر نا معلوم حملہ آورو نے فائرنگ کر کے 45سالہ چنیسر ہجوانی کو قتل کرکے فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کیا ۔ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے ذرائع کے مطابق حملہ آور بھی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں ان کے درمیان کوئی سیاہ کاری کامسئلہ تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں نعش گھر پہنچنے پرکہرام مچ گیا ۔نصیر آباد ڈویژن میں قتل کرنا کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ کوئی گرفتاری نہیں ہوتی ہے۔