پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا 8 سے 17 سال کے بچوں کو ڈیجیٹل ماہربنانے کا فیصلہ

جمعرات 26 جون 2025 21:30

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا 8 سے 17 سال کے بچوں کو ڈیجیٹل ماہربنانے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ 8سے 17سال کے بچوں کو ڈیجیٹل ماہر بنائے گا۔بچوں کیلئے سمر کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا،پی آئی ٹی بی نے وِزکڈز سمر کیمپ 2025کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا، 3ہفتے کے دورانیے پر مشتمل سمر کیمپ ارفع کریم ٹاور میں 8سے 17سال کے بچوں کیلئے منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی آئی ٹی بی نے بتایا کہ کیمپ میں کوڈنگ، گرافک ڈیزائننگ، موبائل ایپ ڈویلپمنٹ، انٹرپرینیورشپ اور مارکیٹنگ کی تربیت دی جائے گی،وِزکڈز کیمپ بچوں کی ڈیجیٹل مہارت، تخلیقی سوچ اور خود اعتمادی میں اضافے کا باعث بنے گا۔

وِزکڈز بچوں کو جدید سکلز سیکھنے کا سنہری موقع فراہم کرتا ہے، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 3 جولائی ہے جبکہ رجسٹریشن کیلئے آن لائن اپلائی کیا جا سکتا ہے، سمر کیمپ کی کامیاب تکمیل پر بچوں میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :