چیف ایگزیکٹوآفیسر فیسکو بجلی صارفین کے مسائل کے فوری ازالے کے لئے (جمعہ) کو فیس بک پر ای کچہری کا انعقاد کریں گے

جمعرات 26 جون 2025 21:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) وزارت توانائی پاور ڈویژن کی خصوصی ہدایت پرصارفین بجلی کے مسائل کے فوری ازالے کیلئے چیف ایگزیکٹوآفیسر فیسکو انجنئیر محمد عامر کل جمع کو دن10تادوپہر12 بجے تک فیس بک پر ای کچہری کا انعقاد کریں گے ۔

(جاری ہے)

ای کچہری میں وہ صارفین بجلی کے مسائل سن کر ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کریں گے۔ضلع فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، چنیوٹ، بھکراورٹوبہ ٹیک سنگھ کے صارفین اپنے مسائل کے فوری ازالہ کیلئے ان سے فیس بک پیج/FESCOEKatchery/www.facebook.comپررابطہ کر سکتے ہیں تاکہ ان کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :