قومی اسمبلی میں فنانس بل کی منظوری کے موقع پر وزیراعظم ایوان میں موجود رہے

جمعرات 26 جون 2025 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)قومی اسمبلی میں فنانس بل کی منظوری کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف ایوان میں موجود رہے۔ جمعرات کو وزیر اعظم نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ سے مشاورت بھی کی۔ مختلف جماعتوں کے ارکان بھی وزیر اعظم سے ملتے رہے اور ان سے تبادلہ خیال کرتے رہے۔ فاٹا سے رکن مبارک زیب نے بھی ان سے ملاقات کی۔