پری مون سون سیزن کا آغاز، سیف سٹی اور واسا کی مشترکہ حکمت عملی

جمعرات 26 جون 2025 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) لاہور میں مون سون بارشوں کی آمد کے پیشِ نظر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور واسا لاہور نے شہر میں نکاسی آب کے موثر انتظامات کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے شہر کے نشیبی علاقوں، مصروف شاہراہوں اور حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ بارش کے بعد پانی جمع ہونے کی صورت میں فوری اقدامات کیے جا سکیں۔

سیف سٹی کیمروں کی مدد سے واسا حکام کو پانی کھڑے ہونے اور سیوریج مسائل کی بروقت نشاندہی کی جا رہی ہے۔ سیف سٹی کیمروں سے حاصل کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز واسا حکام کو فوری طور پر فراہم کی جا رہی ہیں، جس کی بنیاد پر واسا کی ٹیمیں متعلقہ علاقوں میں فوری نکاسی آب یقینی بنا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

واسا کے نمائندگان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے موجود ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ردِعمل دیا جا سکے۔

بارشوں کے دوران شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، نشیبی علاقوں میں احتیاط برتیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال یا شکایت کی صورت میں فوری طور پر 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔ سیف سٹی اور واسا کی مشترکہ ٹیمیں ہر لمحہ شہریوں کی خدمت اور شہر کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :