کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیرصدارت لاہور میں ٹریفک روانی کیلئے اپ گریڈیشن آف ٹریفک سگنلز اجلاس

۳ٹریفک انتظامیہ اور ٹیپا نے شہر کے 20 چوکوں و سڑکوں پر ٹریفک روانی کیلئے مختلف آپشنز پر ابتدائی بریفنگ دی کمشنر لاہور نے لال پل پر مجوزہ ٹریفک انجینئرنگ انٹروینشنز پر تفصیلاً بریفنگ ڈیزائین طلب کرلیا ٹریفک انجینئرنگ انٹروینشنز، ماک ایکسرسائزز اور سائینیج سے ٹریفک روانی کو بہتر کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔کمشنر لاہور ۵کمشنر لاہور نے کینال شالیمار لنک روڈ پر ٹریفک روانی کیلئے پہلے مرحلے میں ماک ایکسرسائز کرنے کی ہدایت کردی

جمعرات 26 جون 2025 20:35

gلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2025ء) کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور میں ٹریفک روانی کیلئے اپ گریڈیشن آف ٹریفک سگنلز کے حوالے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹریفک انتظامیہ اور ٹیپا نے شہر کے 20 چوکوں و سڑکوں پر ٹریفک روانی کیلئے مختلف آپشنز پر ابتدائی بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے لال پل پر مجوزہ ٹریفک انجینرنگ انٹروینشنز پر تفصیلا بریفنگ ڈیزائین طلب کرلیا۔

کمشنر لاہور نے کینال شالیمار لنک روڈ پر ٹریفک روانی کیلئے پہلے مرحلے میں ماک ایکسرسائز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک انجینیرنگ انٹروینشنز، ماک ایکسرسائزز اور سائینیج سے ٹریفک روانی کو بہتر کرنے میں مدد مل سکتی ہے، انہوں نے بعض جگہوں پر ماک ایکسرسائز کے ساتھ ٹریفک روانی کیلئے انسداد تجاوزات آپریشن بھی شروع کرنے کی ہدایات کر دی۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ترجیحات میں شہریوں کیلئے آمدورفت میں آسانی اہم ترین ہے، ٹریفک انتظامیہ اور ٹیپا اشتراک کار سے پلاننگ مکمل کر کے شہر میں ٹریفک روانی کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید چوہان، چیف انجینیر ٹیپا اقرار حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ محمد اقبال و دیگر افسران نے شرکت کی۔