
ش*ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس
جمعرات 26 جون 2025 20:35
(جاری ہے)
اجلاس میں کرنل بہزاد رشید، حساس اداروں کے آفیسرز ڈی پی او چمن سردار شہر یار خان اے ڈی سی چمن فدا بلوچ، ڈی ای او عبدالقدوس اچکزئی سیکیورٹی اداروں اور آل لائن ڈیپارٹمنٹس کے آفیسرز اور نمائندے شریک تھے اجلاس میں تمام ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان اور نمائندوں نے ڈی سی چمن کو اپنی اپنی کارکردگی اور جاری ترقیاتی کاموں اور دیئے گئے اہداف کے حوالیسے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں اجلاس میں ضلع چمن کی امن و امان، مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال اور افغان باشندوں کی وطن واپسی نان رجسٹرڈ مدارس کی رجسٹریشن چمن شہر میں ٹریفک جام اور اینکروچمنٹ اور تمام اداروں میں جاری ترقیاتی کاموں پروگریس اور ایمپرومنٹ، تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضریوں اور ہیلتھ یونٹس میں ادویات اور حاضریوں کے حوالیسے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی چمن نے کہا کہ ضلع کی مجموعی امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے تاہم چمن جو کہ ایک سرحدی ضلع ہے اور پہاڑی اور میدانی علاقوں وسیع و عریض رقبے پر پھیلا ہوا ضلع ہے لہذا چمن میں تعلیمی صحت عامہ روڈز اور ضلعی انتظامیہ اور عوام کے درمیان باہمی کوآرڈینیشن اور مسائل اور مشکلات کے حل پر تمام متعلقہ محکموں کو غیر ضروری کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کو وقت پر حل کیا جا سکے اور چیلنجزپر قابو پایا جائے اس حوالے سے سول و فوجی قیادت اور تمام ادارے اپنی خدمات اور ذمہ داریوں کو ایمانداری مستقل مزاجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انجام دیں انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور کوآرڈینیشن ناگزیر ہے لہذا تمام آفیسران علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ملکر بھرپور کردار ادا کریں
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائرل ہونے کا شوق؟ ڈی سی مظفرگڑھ نے سیلاب میں چھلانگ لگا دی، سیلابی پانی پی بھی لیا
-
پاکستان اور آرمینیا کے مابین باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ،دونوں ممالک کادو طرفہ اور کثیر الجہتی فورمز پر ایک دوسرے کیساتھ ملکر کام کرنے کےعزم کا اظہار
-
پاکستان تحریک انصاف کا سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان
-
ذاتی تشہیر کی بھوکی ٹک ٹاکر وزیراعلی میں کوئی شرم و حیا نہیں، پی ٹی آئی کی مریم نواز پر شدید تنقید
-
دی نور پراجیکٹ اورجیو پاک کے تعاون سے نجی ہسپتال سیلاب زدگان کی پناہ گاہ بن گیا
-
آئندہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے آبی ذخائر بنانے کا جائزہ لینے کا حکم
-
ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز بند کردیئے گئے، ملازمین کیلئے 28 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان
-
دریائے سندھ میں سپر فلڈ سے کچے کا پورا علاقہ ڈوب جائے گا، وزیراعلی سندھ
-
میری حکومت پر کرپشن کا ایک بھی الزام نہیں، شہبازشریف کا دعویٰ
-
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی موت؛ فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیے
-
وزیراعظم اور ترکیہ کے صدر کی ملاقات، باہمی تعاون مزید مستحکم بنانے کا عزم
-
پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری، چینی طریقےقدرتی آفات سے نمٹنے میں سود مند ثابت ہوں گے، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.