پاکستان اور آرمینیا کے مابین باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ،دونوں ممالک کادو طرفہ اور کثیر الجہتی فورمز پر ایک دوسرے کیساتھ ملکر کام کرنے کےعزم کا اظہار

اتوار 31 اگست 2025 21:00

پاکستان اور آرمینیا کے مابین باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ،دونوں ..
تیانجن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) پاکستان اور آرمینیا کے مابین باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ہو گئے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور آرمینیا کے وزیرِ خارجہ آرا رات میرزوئین کے مابین اس سلسلے میں مشترکہ اعلامیہ کا تبادلہ ہوا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق یہ تاریخی پیش رفت عالمی سفارت کاری میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

(جاری ہے)

دونوں وزرائے خارجہ نے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کیساتھ اپنی پختہ وابستگی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں بالخصوص معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اپنے ملکوں کے عوام کیلئے امن ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کیلئے دو طرفہ اور کثیر الجہتی فورمز پر ایک دوسرے کیساتھ ملکر کام کرنے کےعزم کا اظہار کیا۔