Live Updates

دی نور پراجیکٹ اورجیو پاک کے تعاون سے نجی ہسپتال سیلاب زدگان کی پناہ گاہ بن گیا

300 سے زائد متاثرہ افراد کے لئے عارضی رہائش، کھانا، ادویات، کپڑے، جوتے، بستر اور بچوں کے لئے دودھ فراہم کیا جا رہا

Shahid Nazir Ch شاہد نذیر چوہدری اتوار 31 اگست 2025 19:55

دی نور پراجیکٹ اورجیو پاک کے تعاون سے نجی ہسپتال سیلاب زدگان کی پناہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اگست 2025ء) سیلاب متاثرین کے لئے ایک غیر معمولی اور تاریخی اقدام دیکھنے میں آیا جب جیو پاک ہسپتال موہلنوال لاہور کی بیسمنٹ کو پناہ گاہ میں تبدیل کر دیا گیا۔ یہاں 300 سے زائد متاثرہ افراد کے لئے عارضی رہائش، کھانا، ادویات، کپڑے، جوتے، بستر اور بچوں کے لئے دودھ فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس فلاحی قدم میں دی نور پراجکٹ نے مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے متاثرین کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کیں۔

نور پراجکٹ کے سی او امجد وٹو نے اس موقع پرکہا کہ"ہماری اولین ترجیح یہی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ بھائی بہنوں کو یہ احساس ہو کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔ دی نور پراجکٹ ہمیشہ انسانیت کی خدمت کے لئے موجود رہے گا۔ جیو پاک ہسپتال کے ساتھ ہمارا  رفاعی فلاحی تعاون  دراصل انسان دوستی کی ایک مثال ہے۔

(جاری ہے)

"

جیو پاک ہسپتال کے چیئرمین شاہد نذیر چودھریؔ نے کہا کہ "ہمارے لئے یہ اعزاز ہے کہ ہم نے اپنے ہسپتال کو صرف علاج گاہ نہیں بلکہ پناہ گاہ بنا دیا۔

یہ قدم اس بات کا ثبوت ہے کہ ایک نجی ادارہ بھی مشکل گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑا ہو سکتا ہے۔ انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی کام نہیں۔"
جیو پاک ہسپتال کے سی او عبدالشکور نے کہاکہ "ہمارا مقصد صرف علاج معالجہ نہیں بلکہ معاشرتی بھلائی بھی ہے۔ سیلاب متاثرین کے لئے ہسپتال کے دروازے کھول دینا اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ جیو پاک ہر ضرورت مند کے ساتھ کھڑا ہے۔

نور پراجکٹ کے تعاون نے ہمارے اس مشن کو مزید طاقت بخشی۔"
جیو پاک ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زین خان نے کہاکہ "ہم نے اپنی میڈیکل ٹیم اور وسائل متاثرین کے لئے وقف کر دیے ہیں۔ یہ کام صرف ایک ادارے کا نہیں بلکہ انسانیت کا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ لاہور کی طرح پورے ملک میں بھی ایسے اقدامات کئے جائیں تاکہ کوئی بھی مصیبت زدہ شخص بے یار و مددگار نہ رہے۔

"
یاد رہے یہ فلاحی قدم لاہور میں ایک بڑی مثال کے طور پر سامنے آیا ہے، جہاں ایک نجی ہسپتال نے اپنے دروازے کھول کر مصیبت زدگان کو سہارا دیا۔ نور پراجکٹ اور جیو پاک ہسپتال کی یہ مشترکہ کاوش اس بات کی علامت ہے کہ اگر جذبہ موجود ہو تو نجی ادارے بھی بڑے پیمانے پر انسانیت کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :