Live Updates

وائرل ہونے کا شوق؟ ڈی سی مظفرگڑھ نے سیلاب میں چھلانگ لگا دی، سیلابی پانی پی بھی لیا

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان اقدمات کو نامناسب قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پر تنقید کا سلسلہ جاری

Sajid Ali ساجد علی اتوار 31 اگست 2025 21:57

وائرل ہونے کا شوق؟ ڈی سی مظفرگڑھ نے سیلاب میں چھلانگ لگا دی، سیلابی ..
مظفرگڑھ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اگست 2025ء ) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے سیلاب میں چھلانگ لگا دی اور سیلابی پانی پی بھی لیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں سیلاب کے پانی میں چھلانگ لگاتے اور تیرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس دوران ان کے ارگرد موجود ریسکیو اہلکاروں اور دیگر افراد نے انہیں روکنے کی کوشش بھی کی اور کہا کہ پانی گہرا ہے لیکن وہ بضد دکھائی دیئے اور کہا کہ نہیں مجھے اندر جاکر دیکھنے دو۔

سوشل میدیا پلیٹ فارم ایکس پر اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے اینکر پرسن رائے ثاقب کھرل نے لکھا کہ ٹک ٹاک اور وائرل ہونے کا شوق صرف سیاستدانوں کو نہیں افسران کو بھی حد سے زیادہ ہے، وہ ایس ایچ او جو سیلاب زدگان کو نکال رہا تھا وہی اس ڈی سی کے پاس بھی بھیجنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

❌ Could not extract embed code.
                                                                          
معلوم ہوا ہے کہ اس سے پہلے ایک ویڈیو میں ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سیلاب کا پانی پی بھی چکے ہیں، اس حوالے سے صحافی احمد وڑائچ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کو سیلابی پانی نہیں پینا چاہیئے بلکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کا بندوبست کریں، خود بھی پئیں اور لوگوں کو بھی دیں، سیلابی پانی پی کر غلط مثال قائم کی جا رہی ہے لیکن سیلابی پانی پینے والے ڈی سی مظفر گڑھ نے اب کی بار سیلاب کے پانی میں چھلانگ بھی ماردی، فرض شناسی و ایمانداری ہوئی پرانی بات، اب بس ویڈیو وائرل ہونی چاہیئے۔

❌ Could not extract embed code.
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات