Live Updates

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی موت؛ فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیے

فرقان احمد مرگی کے دورے پڑنے کی میڈیسن بھی استعمال کرتے تھے، وہ ایک ماہ قبل ہی پتوکی میں بطور اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہوئے تھے؛ رپورٹ

Sajid Ali ساجد علی اتوار 31 اگست 2025 17:32

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی موت؛ فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیے
پتوکی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اگست 2025ء ) اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی موت کے حوالے سے فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیے، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان کی ریسٹ ہاؤس سے لاش برآمد ہوئی، اسسٹنٹ کمشنر واش روم میں مردہ حالت میں پائے گئے جن کے سر پر شدید چوٹ کا نشان بھی تھا، وہ ایک ماہ قبل ہی پتوکی میں بطور اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہوئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان سیلاب متاثرین کے لیے کیے جانے والے انتظامات کی نگرانی کے لیے فیلڈ میں موجود اور بلوکی ریسٹ ہاؤس میں رہائش پذیر تھے جہاں گزشتہ رات وہ ریسٹ ہاؤس جا کر سوگئے اور صبح دیر تک نہ اٹھے تو ان کے گن میں کانسٹیبل اسد نے بیڈ روم میں دیکھا تو وہ موجود نہ تھے، انہیں باہر بھی تلاش کیا گیا اور جب واش روم کو دیکھا گیا تو اسسٹنٹ کمشنر فرقان احمد خان اوندھے منہ زمین پر گرے ہوئے تھے اور ان کے سر سے خون بہہ رہا تھا، جس پر گن مین اسد نے فوری طور پر ریسکیو اور ڈی ایس پی پتوکی کو اطلاع دی اور ریسکیو کو طلب کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوئی۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ واقعے کا علم ہونے کے بعد تھانہ سرائے مغل پولیس نے فرانزک ٹیم کو طلب کیا اور موقع سے تمام شواہد اکٹھے کیے گئے، جن سے پتا چلا کہ اسسٹنٹ کمشنر فرقان احمد خان مرگی کے دورے پڑنے کی میڈیسن بھی استعمال کرتے تھے جو ان کے کمرے سے بھی ملی ہیں، جب کہ واش روم میں گرنے سے سر پر شدید چوٹ آئی جس سے ان کی موت واقع ہوئی تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور فرانزک رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔                                                                 
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :