Live Updates

ذاتی تشہیر کی بھوکی ٹک ٹاکر وزیراعلی میں کوئی شرم و حیا نہیں، پی ٹی آئی کی مریم نواز پر شدید تنقید

ایک طرف سیلاب متاثرین کے نام پر امداد اکٹھی کی جارہی تو دوسری طرف ذاتی تشہیر کے لیے کروڑوں روپے لگا کر مریم نواز کی تصاویر والے ڈبے چھپوائے جارہے؛ ترجمان تحریک انصاف کا الزام

Sajid Ali ساجد علی اتوار 31 اگست 2025 20:21

ذاتی تشہیر کی بھوکی ٹک ٹاکر وزیراعلی میں کوئی شرم و حیا نہیں، پی ٹی ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اگست 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پی ٹی آئی کے افیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ذاتی تشہیر کی بھوکی اس ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ میں نہ کوئی شرم و حیا ہے اور نہ احساس ہے، اسی لیے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پہلی شرط راشن بیگ پر ’تھیف منسٹر‘ کا چہرہ چھپا ہونا چاہیئے، ایک طرف سیلاب متاثرین کے نام پر امداد اکٹھی کی جارہی تو دوسری طرف ذاتی تشہیر کے لیے کروڑوں روپے لگا کر مریم نواز کی تصاویر والے ڈبے چھپوائے جارہے، تاریخ میں ایسا گھٹیا پن نہیں دیکھا۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جعلی پنجاب حکومت کی وزیراعلیٰ اور منسٹرز ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کی حد تک کام کرتے نظر آرہے عملاً صوبہ بھر میں حکومتی سطح پر سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے کوئی کارکردگی نظر نہیں آرہی، ہیڈ سندھانی میں سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار رہنے پر مجبور ہیں، تاحال ان تک ان کے رہنے کے لیے خیمہ بستی قائم کی گئی نہ راشن نہ ادویات اور نہ ہی کوئی امداد پہنچی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے کہا کہ رائیونڈ میں ایک ن لیگی رہنما مائی وڈیری سیلاب متاثرین میں چائے کا کپ اور ایک ایک رس تقسیم کررہی ہیں، سیاست کرنی ہے چاہے ایک رس ہو یا چائے کا کپ ہو اور یہاں سیلاب متاثرین کا رش دیکھیں، بے چارے ایک رس کے لیے بے چین ہیں، یہ رائیونڈ لاہور کے مناظر ہیں اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے دور دراز دیہی علاقوں میں بھوک کا کیا حال ہوگا اور کتنی امداد پہنچائی جارہی ہوگی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات