یورپی یونین کا روس مخالف پابندیوں کو آئندہ چھ ماہ تک بڑھانے پر اتفاق

جمعہ 27 جون 2025 10:30

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) یورپی یونین نے روس مخالف پابندیوں کو آئندہ چھ ماہ تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں روس مخالف پابندیوں میں آئندہ چھ ماہ کے لیے توسیع پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

یونین نے روس کے خلاف پہلی اقتصادی پابندیاں 2014 کے موسم گرما میں چھ ماہ کی مدت کے لیے متعارف کروائی تھیں اور اس کے بعد سے ہر نصف سال میں ان کی تجدید کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :