ٹرمپ کے سعودی ولی عہد سے تعلقات علاقائی استحکام کی کلیدقرا

مشرق وسطی کا مستقبل سعودی عرب سے شروع ہوتا ہے،امریکی عہدیدار

جمعہ 27 جون 2025 14:48

ٹرمپ کے سعودی ولی عہد سے تعلقات علاقائی استحکام کی کلیدقرا
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) شام کے لیے امریکی ایلچی ٹام بیرک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان تعلقات کو علاقائی استحکام کی کلید قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے انہوں نے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کو تاریخی اور منفرد قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ریاض اور واشنگٹن دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سعودی عرب میں دیکھی گئی ترقی کو بھی ترقی کی ایک قابل ذکر مثال قرار دیا۔اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ واشنگٹن ریاض کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کا مستقبل سعودی عرب سے شروع ہوتا ہے اور انہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اچھا قرار دیا۔ شام کے لیے امریکی ایلچی نے اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے شام کی سلامتی، استحکام اور اقتصادی بحالی کو بڑھانے کے لیے اس کی حمایت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔