
عالمی بینک نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور ہمارے شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں کلیدیکردار ادا کیا ہے،وفاقی وزیراحد چیمہ کی عالمی بینک کی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں گفتگو
جمعہ 27 جون 2025 15:16

(جاری ہے)
وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہا کہ سب سے بڑے ترقیاتی شراکت دار کے طور پر، عالمی بینک نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور ہمارے شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں ایک ناگزیر کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے 2022 کے سیلاب اور کووڈ۔ 19کی عالمگیر وبا سے نمٹنے کے لئے عالمی بینک کی جانب سے فراہم کردہ مدد کو قابل تعریف کراردیا۔ احد چیمہ نے مزید کہا کہ اس اہم شراکت داری کو آگے بڑھانے میں اینا بیجرڈی اور مارٹن ریزر کا کردار قابل تعریف ہے۔ سی پی ایف کے آغاز کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان عالمی بینک کے تعاون سے ایک عملدرآمد فریم ورک بنارہی ہے تاکہ سی پی ایف سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکے۔ احد چیمہ نے عالمی بینک کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ ریجن میں پاکستان کی منتقلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے علم کے تبادلے اور علاقائی ہم آہنگی کے لیے قیمتی مواقع پیدا ہوں گے۔ عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبدالحق بیدجاوئی کے ساتھ ایک الگ ملاقات میں احد چیمہ نے پاکستان کے حوالے سے ہمیشہ مثبت کردار ادا کرنے پر ان کی تعریف کی۔ بات چیت میں عالمی بینک کی حالیہ منظوریوں بشمول 700 ملین ڈالر کا ریکوڈک کان کنی منصوبہ اور 400 ملین ڈالر کی رسک پارٹیسیپیشن فیسیلٹی، جو اعتراضات کے باوجود آگے بڑھی پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ وزیر وفاقی احد چیمہ نے عالمی بینک کی ملکی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ سی پی ایف کے ترقیاتی مقاصد کو حاصل کیا جاسکے۔ عالمی بینک کی قیادت نے وفاقی وزیر احد چیمہ کی بصیرت کی تعریف کی اور کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے موثر نفاذ کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے ادارے کے مسلسل عزم کو اجاگر کیا۔مزید اہم خبریں
-
کیا حماس اپنا وجود برقرار رکھ سکے گی؟
-
زہران ممدانی کے خلاف آن لائن نفرت میں اضافہ
-
دریائے سوات میں طغیانی، پکنک منانے والے خاندان کے نو افراد ڈوب گئے
-
دریائے سوات میں انتہائی درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری، پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ میں دریا کے اطراف احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت
-
دعا ہے نیا اسلامی سال امت مسلمہ کیلئے امن و سلامتی کا پیغام لائے، مریم نواز
-
غیر ملکی خاتون کی پراسرار ہلاکت کا معاملہ، واقعے میں ملوث ملزم گرفتار
-
پاکستان کا ترقی پذیر ممالک کو ایم ڈی بیز میں ویٹوپاوردینے کا مطالبہ
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پراتفاق
-
وزیراعظم شہبازشریف سے کھئیل داس کوہستانی، ڈاکٹر درشن، نیلسن عظیم، رمیش لال اور نوید عامر کی ملاقات
-
وزیراعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، بجٹ کی منظوری پر شہبازشریف کو مبارکباد دی ، متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو
-
اپوزیشن نے ایک بار پھر حکومتی بجٹ مسترد کردیا
-
بھارت خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.