انگلینڈ بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی فتح اپنے نام کرے گا، ناصر حسین

جمعہ 27 جون 2025 13:20

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) سابق برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ناصر حسین نے کہا ہے کہ انگلینڈ بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی فتح اپنے نام کرے گا۔جمعہ کوبرطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناصرحسین نے کہا کہ بھارت کے پاس اب بھی شبمن گل،ریشبھ پنت اور کے ایل راہول جیسے کھلاڑی موجود ہیں جو سیریز میں جاندار کم بیک کے لئے ان کی مدد کرسکتے ہیں تاہم مجھے لگتا ہے کہ انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ میں بھی بھارت کو شکست سے دوچار کردے گا۔

(جاری ہے)

ناصر حسین نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم ہوم گرائونڈ پر بھارت کے لئے بہت سخت حریف ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لیڈز ٹیسٹ میں بھارت کی جانب سے پانچ سنچریوں کے باوجود میزبان ٹیم نے بھارت 5 وکٹوں سے شکست دی ہے۔انگلینڈ کی ٹیم بھرپور فارم میں ہے۔مایہ ناز فاسٹ بائولر جوفرا آرچر کی ٹیم میں واپسی سے انگلینڈ کی ٹیم اور مضبوط ہوجائے گی۔انگلینڈ کی ٹیم کو بھارت کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 2 جولائی سے برمنگھم میں شروع ہوگا۔\932