محرم الحرام میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے انتظامات مکمل

پرمٹ کے حصول کیلئے فوکل پرسن مقرر ، تمام شٹ ڈائون منسوخ

جمعہ 27 جون 2025 14:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو )نے محرم الحرام میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے انتظامات مکمل کر لئے۔مجالس ،جلوسوں کے روٹس پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دید ی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

لیسکو چیف انجینئر رمضان بٹ کے مطابق تمام دفاتر کواضافی ٹرانسفارمرز ٹرالیاں فراہم کی گئی ہیں،محرم الحرام کے ایام میں میٹریل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ لیسکو چیف نے بتایا کہ پرمٹ کے حصول کے لئے فوکل پرسن مقرر کئے گئے ، تمام شٹ ڈائون منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔