Live Updates

امام حسینؓ کا پیغام آفاقی ہے ،علامہ صادق عباس عابدی

جمعہ 27 جون 2025 17:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)علامہ صادق عباس عابدی نے کہا کہ امام حسینؓ کا پیغام آفاقی ہے ،بنیان المرصوص کا تقاضہ شجاعت اور وحدت ہے ۔جن کے دل میں ایمان اور یقین اور اللہ پر توکل کی روشنی رہتی ہے وہ سرخرو رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کربلاء کے میدان میں سرفروشان اسلام نے جہاد کے میدان میں بنیان المرصوص ہونے کے تقاضوں کو پورا کیا اور دشمن کے مقابل ایک سیسہ پلائی دیوار بنے لہٰذا مسلمانوں کو شجاعت و دلیری کے ساتھ ساتھ اپنی منزل مقصود کی جانب رواں رہنا ہوگا کیونکہ کربلاء کے میدان میں ان کے بہتر رفقاء نے امام حسینؓ کے ساتھ یزیدی قوت سے جنگ کر کے یہ بات ثابت کردی کہ اللہ پر ایمان اور یقین مسلمانوں کیلئے کافی ہے ۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات