صحافی الیاس شا کر مرحوم باسکٹ بال ایوارڈ کا اجرا کر دیا گیا

جمعہ 27 جون 2025 17:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام عباس جمال چوہدری ایڈوکیٹ نے ملک کے نامور صحافی مرحوم الیاس شاکر کے نام سے باسکٹ بال کھیل کے 2 بہترین کھلاڑیوں کو اپنی جانب سے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں پہلے دو ایوارڈ شاہدہ پروین کیانی گرلز اور چوہدری محمد مسعود شہید بوائز سمر باسکٹ بال کوچنگ کیمپس کے 2 بہترین کھلاڑیوں کو 15 جولائی کو دیئے جائینگے دونوں کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کے لئے ایک کمیٹی کیمپ کمانڈنٹ حاجی محمد اشرف یحیی کی زیر قیادت بنادی گئی ہے جس میں انجینئر زین العابدین چنہ اور راج کمار لکھوانی ممبران ہونگے۔