بھکر،ڈی پی او بھکر کی زیرنگرانی بھکر پولیس نے محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی

جمعہ 27 جون 2025 17:16

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے بھکر پولیس نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔محرم الحرام کے دوران ضلع بھکر میں مجموعی طور پر 1478 مجالس اور 297 جلوس برآمد ہوں گے، جنہیں سیکیورٹی انتظامات کے تحت مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔جلوسوں میں کیٹگری اے کے 45، کیٹگری بی کے 34 اور سی کیٹگری کے 218 شامل ہیں، اسی طرح مجالس میں کیٹگری اے کی 47، کیٹگری بی کی 122 جبکہ سی کیٹگری کی 1309 مجالس شامل ہیں۔

سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے کے 1200 سے زائد پولیس افسران و جوان جبکہ 700 سے زائد والنٹیئرز تعینات کیے جائیں گے۔ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے بتایا کہ تمام مکاتبِ فکر کے علماءکرام، امن کمیٹی کے اراکین، جلوس و مجالس کے منتظمین ، لائسنس داران اور انجمن تاجران کے ساتھ خصوصی میٹنگز کی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

شہر بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری رہے گا۔

سی سی ٹی وی کیمرے جلوسوں کے روٹس پر نصب کیے جائیں گے اور تھری لئیر سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔جلوس کے آغاز سے قبل روٹ کی خصوصی ٹیکنیکل سرچنگ اور سویپنگ کرائی جائے گی، جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ جلوس کے راستے کلیئر کرے گا۔برقعہ پوش خواتین کی تلاشی لیڈی پولیس اہلکار انجام دیں گی۔چھتوں پر چڑھنے پر مکمل پابندی ہو گی اور مسلح اہلکار وہاں ڈیوٹی انجام دیں گے۔جلوس کے راستوں سے ملحقہ علاقے مکمل سیل کئے جائیں گے اور مکمل تلاشی کے بعد ہی عزاداروں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ماسوائے پرمٹ ہولڈر گاڑیوں کے کسی بھی گاڑی کے جلوس میں داخلے پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ \378

متعلقہ عنوان :