
ڈاکٹر بشیر عاصم کی شعری تصنیف ''دل محبت کا استعارہ ہی'' کی شاندار تقریبِ رونمائی
تقریب کا آغاز ریورنڈ ریاض مبارک کی دعا سے ہوا،ْپُرمسرت ادبی تقریب کے مہمانِ خصوصی ممتاز دانشور ڈاکٹر پیٹر جے ڈیوڈ تھے
جمعہ 27 جون 2025 17:31
(جاری ہے)
دونوں مقررین نے ڈاکٹر بشیر عاصم کے اس شعری مجموعے کو نہ صرف ادبی معیار کا آئینہ دار بلکہ محبت، امن، اور روحانیت کا ترجمان قرار دیا۔
مزید براں ریورنڈ رانا یوآب خان اور پادری تصور سیموئیل نے بھی کتاب کے مختلف اشعار اور مضامین پر گفتگو کرتے ہوئے بشیر عاصم کی شاعری کو ایک مخلص اور بین المذاہب مکالمے کی روشن مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بشیر ایک ایسے شاعر ہیں جو نہ صرف الفاظ سے دلوں کو جوڑتے ہیں بلکہ اپنی عملی زندگی میں بھی محبت، برداشت، اور ہم آہنگی کی تعلیم دیتے ہیں۔تقریبِ رونمائی کے بعد ایک خوبصورت مشاعرے کا اہتمام کیا گیا، جس کی نظامت ممتاز مذہبی و ادبی شخصیت پادری سلامت بریعہ زندانی نے نہایت خوبصورت انداز میں انجام دی جبکہ صدارت محترمہ نیلما ناہید درانی نے فرمائی۔ اس مشاعرے میں معروف شعرا نے شرکت کی جن میں عاصم نسیم، پادری تصور سیموئیل، انجم شہزاد، سلیم فگار، شہباز خواجہ شامل تھے۔ مشاعرے کے مہمانِ اعزاز یشب تمنا تھے، جنہوں نے اپنے مخصوص انداز میں کلام سنا کر حاضرین کو مسحور کر دیا۔پروگرام کے اختتام پر شرکاء کی تواضع پرتکلف عشائیے سے کی گئی۔ آخر میں ڈاکٹر بشیر عاصم نے تمام مہمانوں اور شعرا حضرات کا شکریہ ادا کیا اور اپنی کتاب ''دل محبت کا استعارہ ہی'' کی اعزازی کاپیاں بطور تحفہ پیش کیں۔یہ تقریب نہ صرف ایک ادبی جشن تھی بلکہ بین المذاہب محبت، امن، اور یگانگت کے پیغام کی حامل ایک تاریخی ادبی روایت بھی بن گئی۔جناب قیصر افرائم سرویا (سابق ایم پی ای) بشیر عاصم کی کتاب رونمائی میں خصوصی طور پر شر یک ہوئے اور اپنے زریں خیالات کا اظہار کیا۔دل محبت کا استعارہ ہے کتاب کو شاعری کی معیاری قرار دیا۔قیصر افرائیم سرویا صاحب کا تعلق ملتان سے ہے، ایک سوشل ورکر اور سیاست دان ہیں، دو مرتبہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے رکن رہے چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس میں شرکت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے جاپان کے دورہ سے دوستی، ترقی اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ، عظمیٰ بخاری
-
اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے گریٹر اسرائیل کا اعلان عالمی امن کیخلاف سازش ہے‘طاہر محمود اشرفی
-
علی امین گنڈاپور کا (کل) کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا
-
زندگی کو امام حسین ؓکی تعلیمات کے مطابق ڈھالنا ہی حقیقی کامیابی ہے،گورنر سندھ
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ
-
گورنر سندھ کے متنازع بیانات جمہوریت پر حملہ اور کراچی کے عوام کی توہین ہے ، پاکستان تحریک انصاف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف غیرملکی دورے کے پہلے مرحلے میں تھائی لینڈ پہنچ گئیں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بونیر میں سیلابی تباہی پر گہرے رنج و غم کا اظہار
-
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایکسائز اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت
-
وزیراعلی سندھ کا گورنرفیصل کریم کنڈی کو ٹیلی فون ، خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات سے انسانی جانوں اور املاک کے نقصان پر اظہار افسوس
-
گورنرخیبرپختونخوا کا باجوڑ میں امدادی ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.