موٹر وے پولیس کے زیراہتمام کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میںروڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد

جمعہ 27 جون 2025 17:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، ساتھ زون کے زیر اہتمام جمعہ کوکراچی میٹروپولیٹن میڈیکل یونیورسٹی میں ایک جامع روڈ سیفٹی سیمینار کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں 300 سے زائد طلبا و طالبات، فیکلٹی ممبران اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایکٹنگ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ساتھ زون) خالد حسین مخدومی نے اس موقع پر خصوصی شرکت کی اور روڈ سیفٹی کے بنیادی اصولوں، محفوظ ڈرائیونگ کے طریقوں اور حادثات سے بچا کے حوالے سے نہایت معلوماتی اور بصیرت افروز خطاب کیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ اور ڈین نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے طلبہ میں روڈ سیفٹی شعور بیدار کرنے کے اس مثبت اقدام کو سراہا۔موٹروے پولیس کا یہ اقدام نوجوانوں میں ٹریفک قوانین کی اہمیت اجاگر کرنے اور محفوظ معاشرہ تشکیل دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

متعلقہ عنوان :