ٹیرف جنگ کے بعد امریکا نے چین سے پہلا تجارتی معاہدہ کرلیا

چین کے ساتھ شاندار معاہدے پر دستخط کردیے ہیں،امریکی صدر کا خطاب

جمعہ 27 جون 2025 18:01

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین سے تجارتی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، توقع ہے کہ جلد بھارت سے بھی معاہدہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ شاندار معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ بھارت سے بھی بڑا تجارتی معاہدہ کرلیا جائے گا جس سے بھارت کو امریکا کی مصنوعات کے لیے کھولا جائے گا۔