Live Updates

ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنا چاہتے تھے لیکن موقع نہیں ملا، اسرائیلی وزیردفاع

ایران جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرتا ہے تو دوبارہ حملہ کر سکتے ہیں،کاٹز کی گفتگو

جمعہ 27 جون 2025 18:01

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنا چاہتے تھے لیکن آپریشنل موقع نہیں ملا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ خامنہ ای کو معلوم تھا کہ ان پر حملہ ہونے والا ہے اس لیے وہ روپوش ہوگئے اور خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کے نئے کمانڈرز سے رابطہ ختم کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایران جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرتا ہے تو دوبارہ حملہ کر سکتے ہیں اور اس کے لیے امریکا سیگرین سگنل حاصل ہے تاہم ایسی صورتِ حال نظر نہیں آرہی کہ حملے کے بعد ایران جوہری تنصیبات کو بحال کرے گا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات