ڈپٹی کمشنرکی زیرصدارت 33 کے وی گرڈ سٹیشن کو 132 کے وی میں منتقل کرنے بارے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 27 جون 2025 18:04

کوہستان لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی زیر صدارت 33 کے وی پٹن گریڈ سٹیشن کو 132 کے وی میں منتقل کرنے کے بابت اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیف انجینئراین ٹی ڈی سی شمس الملک، ایکسیئن این ٹی ڈی سی اور کوہستان لوئر کے معززین نے شرکت کی۔اجلاس میں تفصیلی گفتگو کے بعد چیف انجینئر این ٹی ڈی سی نے کہا کہ پٹن گرڈ سٹیشن کو 30 جولائی 2025 تک 132 کے وی میں مکمل طور پر تبدیل کیا جائے جس سے کوہستان لوئر کی بجلی میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔

متعلقہ عنوان :