مریم نواز کا دریا ئے سوات میں ایک ہی خاندان کے18 افراد ڈو بنے پر دکھ کا اظہار

جمعہ 27 جون 2025 18:28

مریم نواز کا دریا ئے سوات میں ایک ہی خاندان کے18  افراد ڈو بنے پر دکھ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دریا ئے سوات میں ایک ہی خاندان کے18 افراد کے ڈو بنے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہارِ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غم کی اسکی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں، وزی راعلی مریم نواز نے دریا میں لاپتہ افراد کی خیریت و عافیت سے بازیابی کیلئے دعا بھی کی ۔