کمشنرلاہورزید بن مقصود کے مرکزی امام بارگاہوں کے دورے جاری، منتظمین سے ملاقات

جمعہ 27 جون 2025 18:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کمشنر لاہور زید بن مقصود کے مرکزی امام بارگاہوں کے دورے اور منتظمین سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے امام بارگاہ عطیہ اہل بیت نکلسن روڈ لاہور کا دورہ کیا اور امام بارگاہ کے منتظمین و لائسنس ہولڈرز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اے سی شالامار ثاقب ترازی نے کمشنر لاہور کو عطیہ اہل بیت امام بارگاہ انتظامات بارے بریفنگ دی۔

اے سی شالامار نے محرم الحرام انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی مانیٹرنگ، ریسکیو، میڈیکل کور، لائٹنگ، عارضی پبلک ٹوائیلٹس، نکاسی آب انتظامات پلاننگ مکمل ہیں۔کمشنر لاہور نے امام بارگاہ عطیہ اہل بیت میں پروفیسر ڈاکٹر رضا علی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

مرکزی امام بارگاہوں کے منتظمین و لائسنس ہولڈرز نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر محرم انتظامات کی احسن ترین انداز میں تکمیل کو یقینی بنایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ مرکزی امام بارگاہوں و جلوسوں کے روٹس کی تمام ضروریات کو یقینی بنایا جائیگا، حکومتی ہدایات اور ایس او پی ز کیمطابق تمام انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر جائزہ بھی لیا جارہا ہے، کمشنر لاہور کا مزید کہنا ہے کہ انتظامیہ کا منتظمین و لائسنس ہولڈرز سے مکمل رابطہ ہے محرم جلوس میں اوقات کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔