شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاھرالقادری کی جانب سے آغا مرتضی پویا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

جمعہ 27 جون 2025 19:20

شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاھرالقادری کی جانب سے آغا مرتضی پویا کے انتقال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاھرالقادری کے دیرینہ قریبی ساتھی ، نامور سیاسی و مذہبی رہنما،ممتاٴْز روحانی و علمی شخصیت سابق مرکزی وائس چیرمین پاکستان عوامی تحریک جناب آغا مرتضی پویا رحمہ اللہ علیہ کی نماز جنازہ میں پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القران کے وفد نے شرکت کی وفد میں ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی غلام علی خان ، آرگنائرز پیٹ شمالی پنجاب ملک طاھر جاوید، تحریک منہاج القران راولپنڈی کے نائب صدر مرزا آصف، ڈائریکٹر منہاج ویلفئر فاونڈیشن مظہرالحق قادری، سیکرٹری فنانس شمالی پنجاب بابر مصطفوی، میڈیا سیکرٹری مدثر بن سویت اور دیگر شامل تھے۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد و امام بارگاہ الصادق جی نائن 2 اسلام آباد میں ادا کی گئی،غلام علی خان نے مرحوم کے بھائی آغا علی پویا، مرحوم کے فرزند احمد مرتضی پویا کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاھرالقادری کا تعزیتی پیغام پہنچایا ،دریں اثناء ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ،خرم نواز گنڈا پور، راجہ زاھد محمود ، قاضی شفیق ،نور اللہ صدیقی، عارف چوہدری، عمر دراز خان نے بھی آغا مرتضی پویا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔