موٹر سائیکل چلانے والے ہوشیار،گاڑیوں کے بعد اب موٹر سائیکلوں کیلئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازمی قرار

پنجاب حکومت نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965میں تبدیلی کردی، جلد آلودگی پھیلانے والی موٹر سائیکلوں کی بھی چیکنگ شروع کی جائیگی، سیکرٹری پنجاب پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد حسن احسن

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 27 جون 2025 17:42

موٹر سائیکل چلانے والے ہوشیار،گاڑیوں کے بعد اب موٹر سائیکلوں کیلئے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025)موٹر سائیکل چلانے والے ہوشیار،گاڑیوں کے بعد اب موٹر سائیکلوں کیلئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازمی قرار،فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ،آلودگی پھیلانے والی موٹر سائیکلوں کی بھی چیکنگ شروع کی جائیگی،پنجاب حکومت نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965میں تبدیلی کردی گئی،پنجاب حکومت کا گاڑیوں کے بعد اب موٹر سائیکلوں کیلئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم قرار دیاہے۔

اس حوالے سے سیکرٹری پنجاب پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد حسن احسن کاکہنا تھا کہ نجی گاڑیوں کے بعد اب موٹرسائیکلوں کیلئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم ہوگا۔جلدآلودگی پھیلانے والی موٹر سائیکلوں کی بھی چیکنگ شروع کی جائیگی۔محمد حسن کامزیدیہ بھی کہنا تھا کہ پرچی چالان ختم کرنے کے احکامات دیدیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اوور لوڈنگ بڑا مسئلہ ہے تمام اضلاع میں میپنگ مکمل کی گئی ہے۔

سنگل کلک پرروٹ پرمٹ حاصل کیا جا سکے گا۔رشوت کاخاتمہ ہوگا۔روٹ پرمٹ کے حصول کو ڈیجیٹل کرنے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت پنجاب نے اسموگ روک تھام کے آرڈیننس میں یکے بعد دیگرے ترامیم کا فیصلہ کیاتھا۔ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات سے تحفظ کیلئے حکومت پنجاب نے اٹھایاتھا۔گاڑیوں کے بعد اب موٹرسائیکلوں کیلئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم ہوگا، موٹر گاڑیاں ترمیم ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی تھیں۔

ایکٹ کے تحت آرڈیننس 1965 میں ترامیم کی جائیں گی۔ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا تھا اور کمیٹی کودو ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔ترمیمی بل کے متن کے مطابق موٹرسائیکلوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ کی میعاد ایک سال تک ہوگی۔متن میں کہا گیا کہ شق 38 اے میں جہاں لفظ گاڑی تھی وہاں ساتھ موٹر سائیکل بھی شمارکیا جائے۔ پنجاب میں بطور سواری 85 فیصد موٹر سائیکل کا استعمال ہوتاتھا۔ فٹنس سرٹیفکیٹ سے ایئر کوالٹی پر بھی قابو پایا جائیگا۔